6

بلوچستان: کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار، بھاری مقدار گولہ بارود برآمد

راولپنڈی (ک م) صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے مزبند کے پہاڑی سلسلے میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہوا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد معصوم شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور پاکستان کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں