بلوچستان: مستونگ میں میونسپل کمیٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ، 3 افراد زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں میونسپل کمیٹی کے دفتر پر دستی بم حملے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مستونگ میں میونسپل کمیٹی کے دفتر پر دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں