بلوچستان: مستونگ میں فائرنگ، اے ٹی ایف اہلکار ہلاک، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

اسلام آباد (ش ح ط) ‏صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اینٹی ٹیرراسٹ فورس (اے ٹی ایف) کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ اہلکار بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقہ کلی باقی کانک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اے ٹی ایف کے کانسٹیبل محمد ابراہیم ہلاک جبکہ اسکا بھائی محمد ثاقب ولد محمد قاسم سمالانی شدید زخمی ہوگیا۔

لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد پیراملٹری فورس کے اہلکاروں، پولیس اور لیویز کی بڑی تعداد موقعے پر پہنچ گئی۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب عالمی شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں