فرانس: بم کی اطلاع پر ایفل ٹاور خالی کرا لیا گیا

پیرس (ڈیلی اردو) پولیس اہلکاروں نے ایفل ٹاور کے اطراف ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔

بم کی اطلاع پر پیرس کے ایفل ٹاور کو خالی کرا لیا گیا، فرانیسسی پولیس کے مطابق ایفل ٹاور کو عارضی طور پر بند کرکے تلاشی لی جا رہی ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس علاقے کی تلاشی لے رہی ہے۔

ایفل ٹاور کی ایک منزل پر ریسٹورنٹ ہے، اس کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے۔

ٹاور کا انتظام دیکھنے والی کمیٹی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں تلاشی کا عمل معمول کی بات ہے۔

مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ایفل ٹاور کی تینوں منزلوں اور اس کے نیچے واقع چوک کو سیاحوں سے خالی کروا لیا گیا تھا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں