اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈھرکی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی ہندو لڑکیوں کے بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ میری دونوں بہنیں کم عمر ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو میں گھوٹکی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی رینا اور روینا کے بھائی نے اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری دونوں بہنیں کم عمر ہیں،ہمارے پاس ان کا نادرا کا ’ب‘ فارم موجود ہے۔
بھائی کا مزید کہنا تھا کہ میری بہنوں رینا اور روینا کو گن پوائنٹ پر اسلام قبول کروا کر نکاح کروایا گیا ہے