14

کوئٹہ میں نامعلوم حملہ آوروں نے سکول پر دستی بم پھینک دیا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ قمبرانی روڈ پر نامعلوم حملہ آور سکول پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پرحادثہ پیش آیا جہاں سرکاری اسکول پر نامعلوم موٹرسائیکل سوارحملہ آوروں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

پولیس کےمطابق خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہ سکا، اطلاع ملتے پولیس اور بی ڈی ایس موقع پر پہنچی اور دستی بم کوناکارہ بنا دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں