باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں دہشت گردوں نے پولیس جوائنٹ چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
خیبر: باڑہ کے علاقے چورہ میں جوائنٹ چیک پر دہشت گردوں کا حملہ، حملے میں پولیس اہلکار مسعود زخمی ہوگیا، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ #Bara #Khyber #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 14, 2023
تفصیلات کے مطابق باڑہ کے پہاڑی علاقے چورہ میں پولیس اور ایف سی کی جوائنٹ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، اس دوران پولیس کے جوانوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے کے دوران ایک اہلکار مسعود زخمی ہوگیا، جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس دورا ن دہشت گرد فرار ہوگئے، جن کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔