کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکا ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی۔
مسجد میں موجود افراد نےآگ بجھائی۔ رات گئے لگائی گئی آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا۔ نامعلوم افراد نے سفید فام نسل پرستی اور نیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔