باڑہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں نامعلوم مسلح افراد نے اہلکار پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔
Report: Local cop assassinated by unknown gunmen in Bara, Khyber. #Pakistan https://t.co/K6TKaanSX3
— FJ (@Natsecjeff) August 16, 2023
تفصیلات کے مطابق تھانہ حدود باڑہ علاقہ کندے ویراں خیل نوگزی بابا میں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار عبد القدیر کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈوگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
گزشتہ شام بھی تھانہ باڑہ کے حدود میں سی ٹی ڈی اہلکار انعام اللہ خان کو دہشت گردوں نے ہلاک کر دیا تھا۔ پولیس اہلکار پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔