خیبر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی + باڑہ (ک م/نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اور 19 اگست کے رات کو سیکیورٹی فورسز نے باڑہ کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

نمائندہ ڈیلی اردو کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی انہوں نے پائندہ چینہ غیبی نیکہ علاقے میں رات کے وقت کی جہاں دہشتگروں کی اطلاع پر اپریشن کیا گیا۔ دوان کارروائی 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں ایک کی شناخت محمد مجاہد قیصر کے نام سے ہوئی جو درہ آدم خیل کا رہاشی ہے۔ جبکہ دوسرا نامعلوم ہے جن کی شناخت جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے ضلع خیبر کے باڑہ تحصیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا اہلکار ہلاک ہوا تھا۔ جبکہ پچھلے مہینے باڑہ کمپاونڈ پر دو خودکش حملے ہوئے تھے جس میں 4 اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔

اس حملے کے دوسرے ہفتے میں ہی تحصیل جمرود کے علی مسجد علاقے کی مسجد میں خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں سب انسپکٹر عدنان آفریدی ہلاک ہوا تھا۔ پولیس نے اس دوران خودکش حملہ آور کا دوسرا ساتھی گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں