ایمسٹر ڈیم (ڈیلی اردو/اے ایف پی) ہالینڈ اور ڈنمارک نے امریکا کی جانب سے منظوری کے بعد یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایمسٹر ڈیم سے خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈنمارک اور ہالینڈ، یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے فراہم کریں گے۔ ڈچ وزیراعظم مارک روٹ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے دورہ ہالینڈ کے دوران ہالینڈ اور ڈنمارک کی جانب سے ایف 16 طیارے دینے کا اعلان کیا۔
تاہم ڈچ وزیراعظم مارک روٹ کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دیئے جانے والے ایف 16 طیاروں کی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق دو روز قبل امریکا اس بات کی اجازت دے چکا ہے کہ ہالینڈ اور ڈنمارک امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارے یوکرین کو دے سکتے ہیں
خبر ایجنسی کے مطابق روس کی جارحیت کے خلاف مغربی ممالک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کر رہے ہیں