کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے وفاقی دارالحکومت کابل میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں وزارت انصاف کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی جانب سے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔