دمشق + واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے شام کا دورہ کیا جہاں وہ داعش جنگجوؤں سے منسلک ہزاروں افراد کے دو کیمپس گئے۔
CENTCOM COMMANDER VISITS SYRIAN CAMPShttps://t.co/URHNRuPdvn @CJTFOIR #PeoplePartnersInnovation pic.twitter.com/VVy0qVtovN
— U.S. Central Command (@CENTCOM) August 23, 2023
الحول اور الروج نامی دو کیمپس میں داعش جنگوؤں کے ہزاروں خاندان رہتے ہیں۔
الحول کیمپ میں 51 ہزار افراد ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، یہ داعش انتہاپسندوں کی بیگمات، بیوائیں اور بچے ہیں۔
الحول کیمپ میں مقیم زیادہ تر افراد شام اور عراق کے شہری ہیں لیکن 8 ہزار خواتین اور بچے دنیا کے 60 دیگر ممالک سے بھی ہیں۔
جنرل مائیکل کوریلا نے کہا کہ ہم کیمپ کے رہائشی افراد کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
دونوں کیمپوں میں موجود دو تہائی تعداد بچوں کی ہے۔