سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں توہین مذہب کے الزام میں 2 افراد کوگرفتار کرلیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل کامران کے مطابق دونوں افراد کو چک 36 اور 37 جنوبی سے گرفتارکیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ سرگودھا ملزمان کو جدید اور روایتی طریقہ تفتیش سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے دو الگ الگ مقامات پر یہ سنگین وقوعے کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے، تمام ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔