اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں ایک خودکش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں سیکورٹی فورسز کے کانوائے پر خودکش حملہ، ذرائع کے مطابق حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ دھماکے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔#SuicideBlast #Ghariom #NorthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 27, 2023
سیکیورٹی حکام نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ قافلہ میرعلی سے ضلعی ہیڈکوارٹرز میران شاہ جا رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
حملے میں زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ملٹری سپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن جاری رہا۔
دوسری جانب پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
حملے کی ذمہ داری حال ہی میں منظر عام پر آنے والی شدت پسند تنظیم تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے۔