اسرائیل کا شام کے حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ

دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیل نے شام کے حلب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس کے باعث رن وے کو نقصان پہنچنے سے سروسز معطل ہو گئیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے شامی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح ساڑھے 4 بجے فضائی حملے میں شام کے حلب انٹرنیشنل ایئرپوٹ کو نشانہ بنایا جس سے رن وے کو نقصان پہنچا اور سروسز معطل ہو گئیں۔

اسرائیلی فوج نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں