کنشاسا (ڈیلی اردو/اے ایف پی) افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں سونے کی کان سے سونا لے جانے والی فوجی ٹیم پر حملے میں دو چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/AFP/status/1697951254876667917?t=NoVxprg3tBQRMFhJJzSTCA&s=19دماغ نہ خراب کر میں نہیں کھا میں نے کھانا
کانگو حکام کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک کانگو فوجی اور مقامی ڈرائیور شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سونے کی کان میں کام کرنے والے چینی اور مقامی کارکن اور ایک کانگو فوجی شامل ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملہ آور گاڑیوں میں موجود سونے کے پارسل لوٹ کر لے گئے، حملہ آور مقامی تھے۔
خیال رہے کہ کانگو میں معدنیات کی کان کن کی صنعت میں چین بڑے سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے۔
کانگو کے مشرقی علاقوں میں گزشتہ 20 برسوں سے سرکاری فوج اور باغی گروہوں میں جنگ جاری ہے۔