راولپنڈی: توہینِ مذہب کے الزام میں چار مجرموں کو سزائے موت، ایک کو 7 سال قید کی سزا

راولپنڈی (ڈیلی اردو) توہین قرآن اور توہین رسالت کے کیس میں عدالت نے چار مجرموں کو موت اور اور ایک کو قید کی سزائیں سنا دیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احسن محمود ملک نے توہین قرآن اور توہین رسالت کے کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے 4 مجرموں کو سزائے موت، عمر قید اور 7، 7 سال قید کی سزائیں سنا دیں۔

مجرموں میں وزیر گل، محمد امین، فیضان اور محمد رضوان شامل ہیں، جن پر شان رسالت میں گستاخی ثابت ہوئی۔ مجرموں نے قرآن پاک کی بھی توہین و بےحرمتی کی اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پو پوسٹ شیئر کیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا کہ مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک موت واقع نہ ہوجائے۔ عدالت نے پانچویں ملزم عثمان لیاقت کو 7 سال قید سخت کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

سزایافتہ مجرموں میں سے دو کی عمر 27، 27 سال جبکہ دیگر دو کی عمریں 24 اور 23 سال ہیں۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 12 ستمبر 2022ء کو مقدمہ درج کیا تھا، جس پر عدالت نے قرار دیا کہ توہین رسالت اور قران پاک کی بے حرمتی جیسے گھناؤنے جرائم میں رعایت نہیں برتی جاسکتی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں