غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیل کی صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کردیا۔ اسرائیلی طیاروں نے بمباری کرکے داخلی سلامتی کی ایجنسی کی عمارت کو تباہ کردیا جبکہ ایک انشورنس کمپنی کی 5 منزلہ بلڈنگ پر بھی بم برسائے ہیں۔
اسرائیلی آرمی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر ہونے کے جواب میں حماس کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ اس راکٹ حملے میں 7 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے تھے۔
فلسطین کے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی قابض افواج نے غزہ میں بمباری شروع کردی ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے طیاروں نے غزہ میں المنتظم انشورنس کمپنی کی 5 منزلہ بلڈنگ پر بم برسائے ہیں۔
https://twitter.com/ArabianaINTEL/status/1110242219871612928?s=19
زیر نظر تصویر میں المنتظم انشورنس کمپنی کی بلڈنگ سے دھواں نکلتے دیکھا جاسکتا ہے
https://twitter.com/MohammedBaroud9/status/1110244364100485120?s=19
علاوہ ازیں اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں اندرونی سکیورٹی کے زیر استعمال بلڈنگ کو بمباری کرکے تباہ کردیا ۔
The moment Israeli warplanes have bombed one of the most crowded areas in the world with F-16's missiles.
The targeted building belongs to Almultazem group. #GazaUnderAttack pic.twitter.com/qPigvls5Oz
— Muhammad Smiry ???????? (@MuhammadSmiry) March 25, 2019
زیر نظر تصویر میں داخلی سکیورٹی کے ادارے کی بلڈنگ سے آگ کے شعلے نکلتے دیکھے جاسکتے ہیں