کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم ہلاک

کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں ممتاز اہلحدیث عالم دین مولانا ضیاالرحمن مدنی ہلاک ہوگئے، موٹر سائیکل سوارملزمان نے 46 سالہ مولانا ضیاالرحمن مدنی پر گلستان جوہر بلاک 16 میں ایف بی آر آفس کے قریب فائرنگ کی، مقتول جامعہ ابی بکر اسلامیہ کے مہتمم تھے۔

پولیس اور ریسکیو عملے نے لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے موقع سے چلے ہوئے خول اور شواہد تحویل میں لے لئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ضیاء الرحمن کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹارگٹ کر کے ہلاک کیا ہے۔

آئی جی سندھ راجہ رفعت اور ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے مدرسہ جامعہ ابی بکر کے مہتمم ضیاء الرحمن کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

کراچی پولیس چیف نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعہ کی مکمل تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔

مذکورہ ٹارگٹ کلنگ دہشت گردی کا واقعہ ہے جس کا مقصد ماہ ربیع الاول کے موقع پر امن و امان کی صورتحال خراب کرنا ہے۔

پولیس چیف نے واقعہ کی تفتیش کے لئے ٹیم تشکیل دینے کیلئے ہدایت جاری کردی ہے۔سی ٹی ڈی نے وقوعہ اے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران واقعہ میں پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق مولانا ضیاء الرحمن مدنی رات کو معمول کے مطابق واک کیلئے گلستان جوہر آئے تھے،واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہے،جس کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایک موٹرسائیکل پر 2 حملہ آور تھے، جائے وقوعہ سے 2 مختلف ہتھیاروں کے گیارہ خول ملے ہیں، جو فرانزک کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں، واقعہ فرقہ ورانہ ہے یا کچھ اور تحقیقات کی جارہی ہے، واقعہ میں را کے ملوث ہونے کا شعبہ ہے۔

مولانا ضیاالرحمٰن کے قتل کا مقدمہ ان کے چچا زاد بھائی عبداللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف شاہراہ فیصل پولیس نے درج کرلیا ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ہفتے مدرسےکے اساتذہ پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔اس سے پہلے مرکز العلوم اسلامیہ اکیڈمی میٹھادر کے معلم مولانا قاری خرم شہزاد ہلاک ہوئے تھے۔ جبکہ قاری خرم شہزاد کے مدرسہ کے دو اساتذہ قاری محمد الطاف اور قاری محمد مدنی زخمی ہوئے تھے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں