اسلام آباد (ش ح ط) بھارت کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے کوکرناگ میں عسکریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کا ایک کرنل، ایک میجر اور ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت چھ فوجی ہلاک ہو گئے۔
سری نگر پولیس کے مطابق کوکرناگ میں بھارتی فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم پر عسکریت پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کے کرنل من پریت سنگھ، میجر آشیش ڈھونچک اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ہمایوں سمیت 6 فوجی ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ فائرنگ میں بھارتی فوج کا تربیت یافتہ ایک کتا بھی مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ بدھ کی صبح اس وقت کیاگیا جب بھارتی فورسز کے اہلکار گڈول، کوکرناگ کے علاقے میں محاصرے اور سرچ آپریشن کررہے تھے ۔
سری نگر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سرچ آپریشن کے دوران ایک عسکریت پسند بھی بھارتی فوج کی فائرنگ میں ہلاک ہوا جس کا تعلق پاکستان سے ہے۔
دوسری جانب جموں کشمیر کی عسکری تنظیم قومی مزاحمتی محاذ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
تنظیم نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مارے گئے ابو قاسم کشمیری کی ٹارگٹ کلنگ کا بدلہ قرار دیا۔
ریاض احمد کو 8 ستمبر کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں ایک مسجد میں گولیاں ماع کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
کالعدم لشکر طیبہ کے ریاض عرف ابو قاسم کا تعلق انڈین کشمیر سے تھا۔ اس سے پہلے انکے والد اور بھائی کو بھی انڈین اداروں نے قتل کیا۔ ابو قاسم انڈین ہٹ لسٹ پر تھے اور مقبوضہ کشمیر میں کئی کارروائیوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ تھے۔ جگہ بدلتے رہتے تھے اور دس دن پہلے اس علاقے میں آئے تھے۔۔۔ https://t.co/dIHM6F2jsu
— Majid Nizami (@majidsnizami) September 9, 2023
نوٹ: یہ ابتدائی خبر ہے جس میں تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔