اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ مذہبی منافرت کے واقعات کی روک تھام کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کررہے ہیں۔
نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد سے پاک امریکن سول سوسائٹی اور این جی اوز کے نمائندوں نے ملاقات کی، انیق احمد نے کہا جڑانوالہ میں بیشتر چرچ بحال ہو چکے ہیں، سانحہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، مذہبی منافرت کے واقعات میں بیرونی سازش کے ثبوت ملے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے شارٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد سے پاک.امریکن سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی ملاقات، پائیدار مذہبی ہم آہنگی کیلئے بین المذاہب مکالمے کے فروغ، باہمی تعاون پر اتفاق#Interfaith #Harmony #Aneeq #Ahmed pic.twitter.com/7Hp7kEycT7
— Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony (@MORAisbOfficial) September 13, 2023
پروفیسر جوزف نے کہا تمام انسانیت رب العزت کا کنبہ ہے، ہر مذہب انسانیت سے بھلائی کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو مکالمے کے ذریعے باہمی شکوک و شبہات کا خاتمہ کرنا چاہئے، ہمارے دورے کا مقصد پاکستان کو سپورٹ کرنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
وفد میں امریکہ سے پروفیسر جوزف نائٹ، الیاس مسیح، عائشہ خان، راج راٹھور، پاکستان سے ایڈووکیٹ سروان کمار بھیل، انور قریشی اور جرمنی سے عالیہ خان شامل تھیں۔