دمشق (ڈیلی اردو) اسرائیل نے شام کے وسطی علاقے میں دفاعی تنصیبات پر فضائی حملے کیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ رات کو لبنانی فضائی حدود سے شام کے وسطی صوبے میں فوجی مقامات کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا جس سے تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ شام میں صدر بشار الاسد کی جائے پیدائش کے قریب بحیرہ روم کے ساحلی شہر طرطوس پر اسرائیل نے فضائی حملہ کردیا جس میں دو شامی فوجی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیل نے گزشتہ چند سالوں میں شام میں اہداف پر سینکڑوں حملے کیے ہیں تاہم زیادہ تر ساحلی صوبوں پر بمباری سے گریز کیا گیا ہے ان علاقوں میں روس کے اہم فوجی اثاثے موجود ہیں۔