پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، داعش کے 3 دہشت گرد ہلاک، 5 فرار

اسلام آباد (ش ح ط) خیبرپختونخوا کے صوبائی حکومت پشاور کے علاقے گوئے نزد فقیر آباد بابا زیات علاقہ تھانہ خزانہ میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کالعدم تنظیم داعش کے ایک منظم گروہ کے تخریبی کارروائی کی غرض سے منصوبہ بندی کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم زیر قیادت ڈی ایس پی آپریشن سی ٹی ڈی نے کارروائی کی.

اس دوران وہاں پہلے سے موجود نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس دوران پولیس ٹیم محفوظ رہی جبکہ فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے سرچ آپریشن کے دوران تین دہشت گرد ہلاک شدہ پڑے ملے۔

‏سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے داعش کے 3 دہشت گردوں کی شناخت محمد، شمس الرحمن اور محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد دیال سنگھ، ترلوک سنگھ، من موہن سنگھ، کاشف مسیح، مولانا احسان الحق اور دیگر افراد کے ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھے۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 5 یا 6 دہشت گرد فرار ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی گئی ہیں۔

آخری اطلاع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر علاقے میں فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے آپریشن کررہی ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں