کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا اہلکار ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار سید محمد ہلاک ہوگئے۔ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش کو ہسپتال منتقل کردی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔