امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ 500 ملین ڈالر کے ہتھیاروں کے معاہدے کی منظوری دیدی

واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی ڈیفنس سکیورٹی اینڈ کو آپریشن ایجنسی نے سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر کے ممکنہ فوجی ہتھیاروں کے پیکج کی منظوری کا اعلان کیا ہے جس کی تفصیلات کانگریس کو بھیجی جا رہی ہے۔

پینٹاگون ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ مجوزہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے اہداف کی حمایت کرے گی۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ یہ مجوزہ پیکج سعودی عرب کی موجودہ اور مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنائے گا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اشارہ دیا تھا کہ کوئی بھی سعودی عرب کو اپنے ہتھیاروں کے ذرائع کو امریکا سے کسی دوسرے ملک میں تبدیل کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اہم سکیورٹی تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مملکت امریکی ہتھیاروں کے پانچ بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں