ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، تحریک طالبان کے 2 دہشت گرد مارے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (توقیر حسین زیدی) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ زڑکنی میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تحریک طالبان پاکستان کے دشت گرد عبدالرحمان عرف عبدو اور فرمان عرف ثاقب ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقہ زڑکنی میں کامیاب کارروائی میں مقابلے کے بعد دو دشت گرد عبدالرحمان عرف عبدو اور فرمان عرف ثاقب مارے گئے۔ مارے گئے دشت گردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈز، میگزینز سمیت دیگرخطرناک سامان بھی برآمد کرلیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  مارنے جانے والے دہشت گرد کا تعلق دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)( سے بتایاجاتا ہے جو پولیس، سی ٹی ڈی، سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں کو ٹارگٹ کلنگ سمیت انسداد دہشت گردی کے کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فروری سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ اور دشت گردی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ زرائع کے مطابق ماہ فروری سے اب تک ٹارگٹ کلنگ اور دشت گردی کی 29 واقعات میں 15 سے زائد افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں 7 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

جبکہ مختلف علاقوں میں جاری آپریشن میں 4 سے زائد انتہائی اہم دشت گرد مارے گئے جبکہ 6 سے زائد دشت گرد و سہولت کار گرفتار کرلئے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں