کوئٹہ (ڈیلی اردو) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپرنٹنڈنٹ بلوچستان یونیورسٹی شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سید حسین شاہ اپنی رہائش گاہ سے یونیورسٹی کی جانب جا رہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ دو حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ حملہ آوروں نے سریاب پل کے قریب رئیسانی روڈ پر انہیں ہدف بنا کر شہید کیا۔
پولیس کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ میں نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سپرنٹنڈنٹ بلوچستان یونیورسٹی سید حسین شاہ پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح دہشت گرد موٹرسائیکل پر سوار تھے۔ واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے، بلوچستان یونیورسٹی کے سپرنٹنڈنٹ حسین شاہ کو 3 سے 4 گولیاں لگیں، تاہم لاش کو اسپتال منقتل کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔