تاشقند (رائٹرز/اے ایف پی) دھماکے سے متعلق فوٹیج میں تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پاس ایک گودام سے دھواں اور بڑے پیمانے پر آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ابھی تک دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی ہے۔
One person was killed and 162 injured by a powerful explosion at a warehouse near Tashkent's airport that sparked a fire and shattered windows in apartment blocks nearby, authorities in Uzbekistan said https://t.co/EX4TIzZ9Y2
— Reuters (@Reuters) September 28, 2023
ازبکستان کے شہر تاشقند میں جمعرات کی صبح ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
ازبک نیوز ویب سائٹ داریو نے ہنگامی حالات کی وزارت کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ تاشقند کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اسلام کریموف کے پاس ایک گودام میں پیش آیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں رات کے دوران آسمان میں آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
ہنگامی حالات کی وزارت نے کہا کہ دھماکے کی وجہ ابھی واضح نہیں ہے البتہ فائربریگیڈ عملے نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔
وزارت نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر کہا، ”آگ کے دائرے کو کم کیا جا رہا ہے۔ صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔”
جائے وقوعہ پر ہنگامی سروسز موجود
داریو نے رپورٹ کیا کہ فائر سروسز اور امدادی ٹیم کے درجنوں اہلکار اور گاڑیاں گودام تک پہنچ چکی ہیں۔
وزارت صحت نے ٹیلی گرام پر لکھا، ”ابھی تک کوئی بھی شدید طور پر زخمی نہیں ہے۔ ابھی، ڈاکٹر تمام ضروری طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔”
اس نے مزید کہا، ”حادثے کی جگہ اور آس پاس کے اپارٹمنٹس میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے لوگوں کو ہنگامی طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔”
خستہ حال آلات اور حفاظتی معیارات کی ناقص پابندی کی وجہ سے ازبکستان میں اس طرح کے حادثات عام ہیں، تاہم اتنی شدت کے واقعات شاذ و نادر ہی ہوتے ہیں۔