اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شُوفر نے پشاور کا دو روزہ دورہ کیا۔ اُن کے دورے کا مقصد سرحدوں کی حفاظت کے سلسلہ میں امریکی عزم کی تجدید کرنا اور خیبر پختونخوا میں سرحد پار دراندازی کی روک تھام اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کیلئے امریکی حمایت کا اعادہ کرنا تھا۔
DCM Schofer thanked Peshawar's NIC for backing KP's budding entrepreneurs, especially in their eco-friendly ventures. DCM highlighted NIC's partnership with @USCGPeshawar, promoting entrepreneurship, environmental conservation, and women’s rights. pic.twitter.com/kB2yBjmbvY
— U.S. Consulate Peshawar (@USCGPeshawar) September 26, 2023
انہوں نے تاریخی قلعہ بالاحصار میں فرنٹیئر کور کے انسپکٹر جنرل سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے رات کی تاریکی میں آپریشن کی استعداد کار میں اضافہ کے حوالے سے ایف سی کے لئے ڈھائی لاکھ ڈالر مالیت کا ایک منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔
DCM Schofer handed over $350,000 worth of essential equipment including patrolling motorbikes and first aid kits to IG Police KP Akhtar Hayat, emphasizing enduring partnership between @StateINL and KP Police and the U.S.-Pakistan shared commitment to peace and stability. pic.twitter.com/tzwvX41uG5
— U.S. Consulate Peshawar (@USCGPeshawar) September 25, 2023
ڈی سی ایم شُوفر نے آئی جی پولیس اختر حیات سے بھی ملاقات کی اور ساڑھے تین لاکھ ڈالر مالیت کا حفاظتی اور سیکورٹی سامان اُن کے حوالے کیا۔ ان آلات سے دہشتگردی کے خلاف مہیب خطرات سے نمٹنے کیلئے بھرپور کاروائیوں کے دوران پولیس فورس کی حفاظت اور کارکردگی میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے خیبر پختونخوا میں نئے ضم شدہ اضلاع میں عوام کے معیار زندگی بہتر بنانے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے یو ایس ایڈ کی معاونت سے جاری چار لاکھ ستر ہزار ڈالر مالیت کے پروگرام سے مستفید ہونے والے نوجوانوں، خواتین، اقلیتوں اور خُصوصی افراد کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی۔
مقامی آبادی کی ضروریات کے پیش نظر ڈی سی ایم شوفر نے وہاں سلائی مشینیں اور شمسی توانائی سے چلنے والے پنکھے تقسیم کئے۔
ڈی سی ایم شوفر نے خیبر پختونخوا کی تاجر برادری، انٹر پرینیوئرز، اکنامک زون ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے نمائندوں اور کے پی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کیں اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید تقویت دینے کیلئے مواقع پر بات چیت کی۔