لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لیاقت آباد مدرسہ میں استاد نے 8 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد کیا جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
قاری عامر نے طالب علم عبدالرحمان کو ربڑ کے پائپ سے بری طرح مارا، آٹھ سالہ طالب علم عبدالرحمان کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح ہیں۔
لیاقت آباد پولیس نے قاری عامر کو گرفتار کر لیا، قاری عامر کے خلاف متاثرہ طالب عالم کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔