خار (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی مسجد کے امام ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ خار کے علاقے شینکوٹ میں پیش آیا، جہاں مغرب کی نماز ادائیگی کیلئے مسجد جانے والے امام مولانا طلحہ محمد کو نامعلوم افراد نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق مولانا طلحہ شینکوٹ خار کے ہی رہائشی اور مقامی مسجد کے امداد تھے۔ جبکہ نامعلوم حملہ آور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے ریسکیو ادارے کی مدد سے امام مسجد کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے۔