8

بلوچستان: چاغی میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر دھماکا، 2 اہلکار ہلاک، 5 زخمی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع چاغی بازار میں فوجی کانوائے پر ہونے والے ایک دھماکے میں دو اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دالبندین سے 60 کلومیٹر دور پاک افغان سرحدی علاقے میں واقع چاغی بازار میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے اس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے فوجی قافلہ گزر رہا تھا۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 اہلکار اہلکار ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دالبندین ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں