بہاولپور: چولستان میں 19 سالہ ہندو لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل، ملزم گرفتار

بہاولپور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاول پور کے ریگستانی علاقے چولستان میں سفاک ملزم نے 19 سالہ ہندو لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کرشمہ ماہی کی لاش قاسم والا بنگلہ کے قریب نہر جھٹہ سے ملی تھی، پولیس نے والد کرشن چند کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم مجاہد اور اجمل بیٹی کو ہراساں کرتے تھے، ملزمان نے بیٹی کرشمہ کو اغوا کرکے زیادتی کے بعد قتل کیا۔

پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد مقتولہ کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں