کیلیفورنیا: شر پسند نے مسجد کو آگ لگا دی، فرانس میں بھی مسجد کی بے حرمتی

کیلی فورنیا + بورڈوکس (ڈیلی اردو) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی، مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا ہے۔ ملزم فرار ہو گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ مسجد میں موجود افراد نے فورا اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھا ئی۔رات سوا 3 بجے لگائی گئی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ملزم نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے.

علاوہ ازیں شرپسندوں نے جنوب مشرقی فرانس میں زیر تعمیر مسجد میں سور کا سر پھینک دیا، حکام نے تحقیقات شروع کر دی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں