قاہرہ (ڈیلی اردو/اے پی) مصری پولیس اہلکار کی فائرنگ سے دو اسرائیلی اور ایک مصری شہری ہلاک ہو گیا۔
Two israelis killed by a police officer in the Alexandria Governorate in Egypt: #AlAqsaStorm is out there: no boundaries . com #العربية_عاجل https://t.co/YbqBIOFRK7
— Sarah Wilkinson (@swilkinsonbc) October 8, 2023
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک مصری پولیس اہلکار نے بحیرہ روم کے شہر اسکندریہ میں اسرائیلی سیاحوں پر فائرنگ کی،
فائرنگ کے نتیجے میں دو اسرائیلی سمیت ایک مصری ہلاک ہو گیا۔
ایکسٹرا نیوز ٹیلی ویژن چینل جس کے مصری سیکیورٹی اداروں سے قریبی تعلقات ہیں، اس نے بتایا کہ حملے میں کچھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید کہا کہ واقعہ اسکندریہ میں پومپی کے ستون کے مقام پر پیش آیا، جبکہ مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
اسرائیل کی زکا ریسکیو سروس نے اسکندریہ میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔