واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی حکومت نے اسرائیل میں اپنے نو شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم متاثرین اور تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور اپنے دوست مُلک اسرائیلی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔‘