غزہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) حماس کے مسلح ونگ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ کی پٹی میں قید کم از کم 13 اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں۔
عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پانچ مقامات کو نشانہ بنایا جن میں 13 قیدی جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں ہلاک ہو گئے ہیں۔
حماس نے 7 اکتوبر کو اچانک حملہ کرتے ہوئے تقریبا 150 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔
اس نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے بغیر کسی انتباہ کے شہریوں کے گھروں پر بمباری کی تو وہ یرغمالیوں کو ہلاک کر دیں گے۔
برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے آئی ٹی وی کو بتایا کہ وہ ان دعووں کو ’محتاط‘ طریقے سے لیکن’گہری تشویش‘ کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔