چین بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکار پر چاقو سے حملہ

تل ابیب (ڈیلی اردو/ بی بی سی) اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اہلکار پر حملہ کیا گیا ہے۔

اس واقعے سے متعلق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک تکلیفدہ ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس کی بی بی سی نے تصدیق نہیں کر سکا ہے تاہم اس میں ایک شخص کو گلی میں چاقو سے حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو یہ حملہ سفارت خانے کے احاطے میں نہیں ہوا اور اس کے محرکات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں