تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیلی فوج نے لبنان سے اسرائیلی علاقے میں داخل ہونے والے عسکریت پسندوں کو مارنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ’کئی دہشت گردوں‘ کو اس وقت ہلاک کردیا ہے جب وہ اسرائیل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
اسرائیل ڈیفنس فورسز کے (IDF) کے دعوے کے مطابق ’دہشت گرد سیل‘ کی شناخت تھوڑی دیر پہلے کی گئی تھی۔
آئی ڈی ایف کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے بغیر پائلٹ مسلح جہازوں کا استعمال کرتے ہوئے یہ حملہ کیا تاہم حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور ان سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔