لاپتہ اسرائیلیوں کی غزہ سے لاشیں برآمد

تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں زمینی کارروائی کے دوران حماس کی طرف طرف سے یرغمال بنائے جانے والے چند اسرائیلیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ہارٹز اور یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی کی دفاعی افواج کو غزہ میں کچھ اسرائیلیوں کو لاشیں ملی ہیں جن کی تعداد ابھی نہیں بتائی گئی ہے۔ ان اسرائیلیوں کی لاشوں کو دوبارہ اسرائیل میں لایا گیا ہے اور ان لاپتہ افراد کی کچھ اشیا بھی ملی ہیں۔

پروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیل کی پیادہ فوج اور بکتر بند یونٹس اس وقت غزہ میں زمینی آپریشن کر رہے ہیں۔ اس زمینی کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے حماس کا ایل اینٹی ٹینک میزائل کا سیل بھی قبضے میں لے لیا ہے جہاں سے اسرائیل پر فائرنگ کی جاتی تھی۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں