جمیلہ الشنطی: حماس کے پولیٹیکل بیورو کی پہلی اور واحد خاتون ایک فضائی حملے میں ہلاک

غزہ (ڈیلی اردو) فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق حماس کے پولیٹیکل بیورو کی پہلی اور واحد خاتون ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئی ہیں۔

پولیٹیکل بیورو حماس کا فیصلہ سازی کا اہم ادارہ ہے۔

حماس کے شریک بانی عبدالعزیز الرنتیسی کی بیوہ جمیلہ الشنطی نے حماس میں خواتین کی تحریک کی بنیاد رکھی اور 2021 میں پولیٹیکل بیورو کے لیے منتخب ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

رپورٹس میں حملے کے مقام کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

حماس کے سینکڑوں بنیادی ڈھانچے تباہ کر دیے گئے، آئی ڈی ایف

اسرائیلی دفاعی افواج نے جمعرات کی صبح اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں کہا ہے کہ اس نے گذشتہ روز حماس کے سینکڑوں ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں آئی ڈی ایف نے کہا کہ وہ ’غزہ کی پٹی میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے‘۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس نے ’ٹینک شکن میزائل لانچ سائٹس، سرنگوں کے شافٹ، انٹیلی جنس انفراسٹرکچر، آپریشنل ہیڈکوارٹرز اور دیگر ہیڈکوارٹرز‘ کو تباہ کر دیا ہے۔

اس پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’دس سے زیادہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔‘

غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد 203

کارمیلا اور نویا دان کی ہلاکت کا اعلان کے ساتھ اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں یرغمال بنائے گئے افراد کی تعداد کو اپ ڈیٹ کیا۔

اسرائیلی دفاعی فورسز کے ترجمان ڈینیئل ہاگری کا کہنا ہے کہ فوج نے غزہ میں قید 203 یرغمالیوں کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا ہے۔

یہ پہلے سے اعلان کردہ یرغمالیوں کی تعداد 199 کے مقابلے میں اضافی تعداد ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں