اسرائیل نے غزہ کے ہسپتال پر حملہ نہیں کیا، کینیڈا

خکک (ڈیلی اردو/بی بی سی) کینیڈا کے وزیرِ دفاع بل بلیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ 17 اکتوبر کو غزہ کے الاہلی ہسپتال پر حملے کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ نہیں تھا۔

کینیڈا کے نیشنل ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس نے کہا ہے کہ اوپن سورس اور کلاسیفائیڈ رپورٹنگ کے تجزیے کے حوالے سے اس حملے میں ذیادہ امکان یہی ہے کہ یہ غزہ سے داغے گئے راکٹ کی وجہ سے ہوا۔

کینیڈا کا یہ دعویٰ فرانسیسی ملٹری انٹیلی جنس کے اس بیان کے ایک روز بعد ہی سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ غزہ کے ہسپتال میں ہونے والا دھماکا ممکنہ طور پر اسرائیلی حملے کے بجائے فلسطینی راکٹ کے غلط فائر کی وجہ سے ہوا تھا۔

یاد رہے کہ حماس نے اس حملے کا الزام اسرائیلی فورسز پر عائد کیا ہے تاہم اسرائیل نے ہسپتال پر حملے کے الزامات کو مسترد کر چکا ہے اور کہا ہے کہ غزہ کے اندر سے فائر کیے گئے ایک غلط راکٹ کے باعث یہ حملہ ہوا۔

اس سے قبل امریکہ بھی اسرائیل کے غزہ میں ہسپتال پر حملے کی امکانات کو رد کیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں