وزیراعظم عمران خان کے افغانستان بارے بیان پر دفترخارجہ نے وضاحت جاری کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کے بیان پر افغان حکومت کے ردعمل پر دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کر تےہوئےکہا ہے کہ وزیراعظم کا بیان وڈیو میں سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے پاکستان کے نظام کا حوالہ دیا تھا، پاکستان میں نگران حکومت کے تحت انتخابات ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے بیان کو افغانستان کے داخلی امورمیں مداخلت نہ سمجھا جائے، پاکستان افغان قیادت میں امن عمل کی کامیابی کے علاوہ کسی قسم کے مفاد کی خواہش نہیں رکھتا،وزیراعظم عمران خان نے افغان مفاہمتی عمل کوکامیاب بنانے کیلئے ذاتی دلچسپی لی ہے ، افغان مفاہمتی عمل کے اہم موڑ پر پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے،وزیراعظم عمران خان افغان عوام کے پ±رامن انداز میں رہنے کے حق کو سمجھتے ہیں،افغان عوام نے 4 دہائیاں جنگ اور تشدد کے زیر اثر گزاری ہیں۔

یاد رہے کہ افغان حکومت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے سفیر کو مشاورت کیلئے واپس بلا لیا گیا ہے جبکہ افغانستان میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنرکو بھی طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا تھا ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں