خار (ب ی) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اہلحدیث جماعت کے رکن ہلاک ہوگیا۔
پولیس ایس ایچ او دلاور خان کے مطابق اتوار کے صبح تحصیل ماموند کے ترخو بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قاری اسماعیل ہلاک ہوگیا۔ واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قاری اسماعیل کا تعلق اہل حدیث جماعت سے تھا۔
گزشتہ دو ہفتے میں اہلحدیث مکتبہ فکر کے کارکنان کو ٹارگٹ کرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے ڈیڑھ ہفتہ قبل اہلحدیث سے تعلق رکھنے مولانا طلا محمد کو شینکوٹ میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا، پھر جمعہ کے دن مولانا زین العابدین کو اور آج قاری اسماعیل کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
باجوڑ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔