21

لکی مروت: ایجوکیشن ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، خاتون آفیسر اور لیوی اہلکار شہید، 4 زخمی

لکی مروت (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں قبائلی علاقے کی سب ڈویژن بیٹھنی میں محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مانیٹری ٹیم کی خاتون ایجوکیشن آفیسر اور ایک لیویز فورس کا اہلکار شہید ہوگیا۔

لکی مروت میں ٹراٸیبل سب ڈویژن بیٹھنی میں محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیم اسکولوں کی مانیٹرنگ کے لیے علاقے کے دورے پر تھی۔ اس دوران ٹیم پر دور دراز علاقے غزبوبہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد پہلی مرتبہ محکمہ تعلیم کی مانیٹرنگ ٹیم اسکولوں کے معاٸنے کیلئے گٸی تھی۔ فائرنگ سے مانیٹرنگ ٹیم کی خاتون آفیسر اور ایک لیوی فورس کا اہلکار شہید ہو گیا ہے۔

فاٸرنگ سے مانیٹرنگ ٹیم کے 3 ارکان اور ایک خاصہ دار فورس کا اہلکار بھی زخمی ہو گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

ڈپٹی کمشنر لکی مروت جہانگیر اعظم اور پولیٹکل حکام موقع پر پہنچ گٸے ہیں۔ دو شدید زخمیوں کو بنوں منتقل کیا جا رہا ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا ہے۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں