غزہ میں اسرائیل کے 11 فوجی ہلاک

تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) اسرائیل نے غزہ میں منگل کے روز ہلاک ہونے والے اپنے 11 فوجیوں کے نام ظاہر کر دیے ہیں۔ اسرائیل نے حماس کے ساتھ جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اسرائیل کے کل ہلاک فوجیوں کی تعداد 326 ہو گئی ہے۔

منگل کو غزہ میں اسرائیل کے ہلاک ہونے والے تمام 11 فوجیوں کی عمریں 19 سے 24 کے درمیان تھیں۔

سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے سے شروع ہونے والی موجودہ لڑائی کا کوئی فوری خاتمہ نظر نہیں آتا ۔اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دنیا بھر سے ہونے والے جنگ بندی کے مطالبات کو مسترد کر دیا ہے۔

حماس کے اسرائیل پر حملے میں غیر ملکیوں سمیت 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ اسرائیل کی جوابی کارروائی میں غزہ کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق آٹھ ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں ۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں