نیو یارک (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ رواں ماہ جنوبی لبنان میں شہری اس وقت زخمی ہوئے جب اسرائیل کی افواج نے ایک سرحدی گاؤں کو سفید فاسفورس سے بھرے گولوں سے نشانہ بنایا۔
Read more ????https://t.co/UL0NxnIFKQ
— Amnesty International (@amnesty) October 31, 2023
تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے گزشتہ ماہ لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے سفید فاسفورس گرائے جانے کے تین دیگر واقعات کی بھی تصدیق کی ہے۔ تاہم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ان واقعات میں شہریوں کو ہونے والے کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔
BREAKING: Lebanon: Evidence of Israel’s unlawful use of white phosphorus in southern Lebanon as cross-border hostilities escalate@Aya_Majzoub, Deputy Regional Director for the Middle East and North Africa at Amnesty International, said: https://t.co/2oFn6HSjJi
— Amnesty International USA (@amnestyusa) October 31, 2023
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق انسانی حقوق کے حامیوں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت سفید فاسفورس کے گرم کیمیائی مادے کا آبادی والے علاقوں میں فائر کرکے استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔
یہ کیمیائی مادہ عمارتوں کو آگ لگا سکتا ہے اور انسانی گوشت کو ہڈی تک جلا سکتا ہے۔ یہاں تک کہ زندہ بچ جانے والوں کو انفیکشن ، اعضا یا سانس لینے کے نظام کے کام چھوڑدینے کا خطرہ ہوسکتا ہے، چاہے وہ کم ہی کیوں نہ جلے ہوں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 16 اکتوبر کو دوہیرا نام کے قصبے میں اسرائیلی حملے کے بعد گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور دھوئیں سے سانس لینے میں دشواری کے باعث نو افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
تنطیم کے مطابق اس کے پاس تصدیق شدہ تصاویر ہیں جن میں لبنان اور اسرائیل کی کشیدہ سرحد کے قریب اسرائیلی توپ خانے کے قریب سفید فاسفورس کے گولے رکھے دکھائی دے رہے ہیں۔
تنظیم نے اس واقعے کو “اندھا دھند حملہ” قرار دیا ہے جس سے شہریوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایمنسٹی کے مطابق اس کی”جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات” ہونی چاہیے۔
ایک پیرامیڈک نے خبر رساں ادارے ” ایسوسی ایٹڈ پریس” کے ساتھ وہ تصاویر شیئر کیں جن میں مدد کے لئے سب سے پہلے پہنچنے والے آکسیجن ماسک پہنے ہوئے ایک معمر شخص کی مدد کر رہے ہیں۔ اس شخص کا چہرہ قمیض سے ڈھکا ہوا ہے۔ وہ اس شخص کو جلتے ہوئے گھر سے باہر ایمبولینس میں لے جارہے ہیں۔
پیرامیڈک علی نورالدین کا کہنا تھا کہ ‘یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے سفید فاسفورس کو اتنی بڑی مقدار میں شہریوں کے علاقوں میں استعمال ہوتے دیکھا ہے۔”
اسرائیل کا کہنا ہےکہ وہ آتش گیر مادے کو صرف دھوئیں کی اسکرین کے طور پر استعمال کرتا ہےنہ کہ شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے۔
اسرائیل ملٹری کے مطابق وہ جو اسموک اسکرین گولےاستعمال کرتی ہے ان میں سفید فاسفورس نہیں ہوتا۔تاہم اس نے بعض صورتِوں میں اس کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔
‘اے پی’ کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کے روز ایمنسٹی کے بیان کے بارے میں پوچھ گچھ کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے سرحدی قصبے ایتا الشعب پر سفید فاسفورس گولہ باری کے واقعات کی بھی تصدیق کی ہے۔