ٹانک (سید توقیر زیدی) خیبرپختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔ سرکاری سکولز کی کتب سرعام مارکیٹ میں سیل ہونے لگی۔ ٹانک میں سرکاری سکولز کے بچوں کو مفت کتب فراہم کرنے کے بجائے محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے کتب اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے لگی۔
اسسٹنٹ کمشنر ٹانک عصمت اللہ خان نے ٹریفک پوائنٹ ٹانک پر واقع مقامی بک ایجنسی پر چھاپہ مار کر سینکڑوں کی تعداد میں سرکاری کتب برآمد کرلی۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ٹانک عصمت اللہ خان نے کتب فروخت اور محکمہ تعلیم ٹانک کے اہکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معلوم کیا جائے کہ اس گھناونے کام میں کون کون ملوث ہے۔ تمام ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مارکیٹ میں اتنی بڑی تعداد میں سرکاری کتب کی موجودگی تعلیمی ایمرجنسی کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیم کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔