بنوں (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے ممند خیل وزیر میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1721224965197037637?t=aeEfIb1zMreS_HV0YKobYw&s=19
پولیس کے مطابق ممند خیل میں شیرعلی خان مسجد سے دستی بم، اینٹی ٹینک مائنز اور سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم، اینٹی ٹینک مائنز کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بارودی مواد دہشتگردانہ کارروائی میں استعمال کیلئے رکھا گیا تھا۔